بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا سحر آج بھی برقرار ہے جس کی زندہ مثال اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں دو ارب 10 کروڑ درہم کی مالیت سے شاہ رخ خان کے نام پر زیر تعمیر کمرشل ٹاؤر لانچ کے روز ہی فروخت ہوگیا۔ پاکستانی روپے کے حساب سے یہ قیمت 1 کھرب 60 ارب 28 کروڑ 72 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
اس پلازہ کو دانوبے پراپرٹیز نے تیار کیا اور شاہ رخ خان کے نام کی دنیا بھر میں یہ پہلی عمارت تھی جس کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ اسکوائر فٹ پر بنے ہوئے اس پروجیکٹ کے فی فلیٹ کی قیمت 20 لاکھ درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ اس میں 488 اپارٹمنٹ اور عمارت 55 منزلہ ہے۔
یہ عمارت دبئی کے شیخ زید روڈ پر قائم کی گئی ہے جس کی تعمیر 2029 میں مکمل ہوگی۔
اس عمارت کو لگژری تعمیر، شاندار لوکیشن اور سہولیات کی وجہ سے توجہ مل رہی تھی تاہم شاہ رخ خان کا نام جڑنے کے بعد کمرشل ٹاؤر مزید اہمیت اختیار کرگیا۔
شاہ رخ خان نے خود اتنی بڑی کامیابی ملنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پروجیکٹ کے ساتھ میرا نام جڑنا اور لوگوں کا اعتماد کرنا فخر کی بات ہیں، دبئی نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، یہ تصوارت کا شہر ہے جہاں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔‘