خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ہماری  کوشش ہے کہ صوبے میں پولیو کے صفر کیسز ہوں، صوبائی وزیر صحت


ویب ڈیسک December 12, 2025
فوٹو: فائل

وزیر صحت پشاور خلیق الرحمان نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کی پولیو ویکسین کی اخری مہم ہے جو چار دن جاری رہے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں پولیو کے صفر کیسز ہوں۔ اگر کوئی کمی آتی ہے تو اس کو پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں وہاں بھی کوشش ہو گی کہ بہتر انداز میں کمپین چلائی جائے۔ ایک مریض کے ساتھ کئی لوگ آتے جس کی وجہ سے ہسپتال میں رش بڑھ جاتا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیو خالص صحت کا معاملہ ہے اس کو سیکورٹی کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہتے۔ ایسے اضلاع جہاں سیکیورٹی خدشات پیں وہاں سیکورٹی انتظامات زیادہ کئے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے گزشتہ ایک دو ہفتوں میں کاروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں