جیل میں سینڈوچ بھی مجھ تک نہیں پہنچے، نہ جانے کون کھا گیا؟ ڈکی بھائی

ڈکی بھائی کی اس کہانی پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید ہو رہی ہے اور صارفین انہیں جھوٹا قرار دے رہے ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2025

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ان دنوں خبروں میں ہیں۔

ان کی گرفتاری اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل کری ایٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جا رہے تھے۔

ان کی ضمانت اس وقت ممکن ہوئی جب دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے حکام کو بھاری رشوت ادا کی۔

جیل سے رہائی کے بعد، ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک تفصیلی وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ذکر کیا۔

بعد ازاں ڈکی بھائی نے ایک انٹرویو میں جیل کے کھانے اور اپنی صحت کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ جیل میں انہیں معدے کی تکلیف تھی اور ڈاکٹروں نے ہلکی مائع غذا لینے کا مشورہ دیا تھا۔

اس دوران، انہوں نے اپنے بھائی سے سب وے سینڈوچز آرڈر کرنے کی درخواست کی تھی اور انہیں کہا تھا کہ روز سینڈوچ بھیج دیا کرو۔ تاہم، ایک دن جب سینڈوچز نہیں آئے تو انہوں نے تین دن تک انتظار کیا اور آخرکار پتہ چلا کہ جیل کا عملہ انہیں کھا رہا تھا۔

 دوسری جانب ڈکی بھائی کی اس کہانی پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید ہو رہی ہے اور کچھ صارفین انہیں جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

 

مقبول خبریں