کراچی: سپر ہائی وے پر خوفناک حادثے میں میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق، ایک بیٹا زخمی

حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، پولیس


اسٹاف رپورٹر December 12, 2025
دونوں افراد دکان میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے جس کے باعث حادثہ رونما ہوا، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

کراچی:

سپرہائی وے ایم نائن موٹروے پر تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارمیاں بیوی اورایک بیٹا موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپرہائی وے ایم نائن موٹر وے پر ناگوری کانٹا کے قریب تیزرفتاری گاڑی رجسٹریشن نمبرسی سی اے 060 ٹرک رجسٹریشن نمبر ٹی اے اے 845 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 3 افراد موقع پرجاں بحق اورایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس، ریسکیو 1122 کی ٹیم اور فلاحی تنظیموں کے رضا کارموقع پرپہنچ گئے اورفوری طورپرحادثے میں جاں بحق و زخمی افراد کو گاڑی سے ریسکیو کرکے فوری طور پر قریبی تھانے اور بعدازاں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں بیوی اوربیٹا شامل ہیں جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 55 سالہ اشکوک ولد گن شام، 50 سالہ سیتا زوجہ اشکوک گھن شام اور بیٹا 22 سالہ ساحل ولد اشکوک شامل ہیں، زخمی بیٹے کی شناخت سنجے ولد اشکوک کے نام سے کی گئی۔

حکام کے مطابق حادثہ گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق ہندو کمیونیٹی سے ہے، حادثے میں میاں بیوی اورایک بیٹا جاں بحق اورگاڑی ڈرائیو کرنے والا ایک بیٹا زخمی ہوا، زخمی بیٹے کی عمر 18 سال کے آس پاس ہے اور زخمی بیٹے نے خود بتایا ہے کہ اسے گاڑی ڈرائیوکرتے ہوئے نیند آگئی تھی۔

بیٹے نے اپنے والد کو کہا بھی کہ اسے نیند آرہی ہے لیکن والد نے اسے ڈرائیو کرنے کا کہا کیونکہ گھر قریب آگیا تھا، فوری طور پر جاں بحق افراد کی رہائش معلوم نہیں ہوسکی۔

ایس ایچ اوگڈاپ سٹی سرفرازجتوئی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے فیملی اندرون سندھ اسلام کوٹ ضلع تھرپارکر کے رہائشی اور شادی میں شرکت کیلئے بہادر آباد کراچی آ رہے تھے۔

مقبول خبریں