پیر مسعود چشتی وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل منتخب

منیر ملک چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، دونوں کا حکومتی حامی انڈیپنڈنٹ گروپ سے تعلق



اسلام آباد:

حکومتی حامی انڈیپنڈنٹ گروپ کے پیر مسعود چشتی وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور منیر ملک چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوگئے۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق وائس چیئرمین کیلئے سینئر ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے پیر مسعود چشتی کو امیدوار نامزد کیا جس کی تائید ایڈووکیٹ سید قلب حسن نے کی جبکہ محمد مسعود بٹر نے قاضی محمد ارشد کا نام تجویزکیا۔

دونوں امیداروں کے مابین خفیہ رائے شماری ہوئی،پیر  مسعود چشتی کو 15 جبکہ قاضی محمد ارشد کو8 ووٹ ملے۔منیر احمد ملک کراچی سے 2026 کیلئے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بارکونسل منتخب ہوگئے۔

پاکستان بار کونسل نے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کیخلاف کردار کشی مہم کی مذمت کی ۔علاوہ ازیں انڈیپنڈنٹ گروپ کو حکومت کے حامی وکلا کے طور پر جانا جاتا ہے جو کہ27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انڈیپنڈنٹ گروپ تقریباً 15 سالوں سے وکلاکی اعلیٰ ترین ریگولیٹری باڈی پر قابض ہے اور اس وقت احسن بھون اس گروپ کے سربراہ ہیں۔

دوسری جانب ایک رکن کا کہنا تھا کہ ملک کے طاقتور حلقے بھی وکلا کی  بارز والی سیاست میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اورگزشتہ چند سالوں سے بارکے تقریباً ہر الیکشن میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی حمایت کرتے ہیں، اس لیے پی بی سی کے معاملات میں تسلسل کے لیے آزاد گروپ کو اکثریت  دلانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں