کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور نقدی برآمد

ہلاک ملزم کی شناخت شہریار احمد ولد شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے


اسٹاف رپورٹر January 16, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد علاقے کورنگی نمبر 4، کلو چوک نزد اللہ راضی نلی بریانی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گشت کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

ہلاک ملزم کی شناخت شہریار احمد ولد شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

اس کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز، 9500 روپے نقدی، 3 موبائل فونز اور 3 عدد والیٹس برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ یہ کارروائی شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے اور فرار ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے گشت اور چھاپے جاری ہیں۔

مقبول خبریں