اسلام آباد:
پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ سینیٹ میں پھر اٹھادیا، وزیرقانون اعظم تاڑ کہتے ہیں یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے، حکومت کا کنٹرول نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی رہنما فلک ناز چترالی نے کہا دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی تک کسی کی رسائی نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جارہی۔
پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا میں خود اس حوالے سے رپورٹ آئندہ ہفتے سینٹ میں پیش کروں گا، انہوں ںے واضح کیا کہ یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے حکومت کا اس معاملے پر کنٹرول نہیں۔
دریں اثنا سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب سینیٹر عابد شیر علی نے حلف اٹھالیا، جبکہ جی سیون گیس لیکیج دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔