الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

شیڈول کے مطابق 19 جنوری سے 2 فروری 2026 تک تمام انتظامی انتظامات مکمل کیے جائیں گے


ویب ڈیسک January 18, 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں نئی حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری علامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، تورغر، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولئی پالس، سوات، بونیر، لوئر چترال، لوئر دیر اور اپر دیر ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 19 جنوری سے 2 فروری 2026 تک تمام انتظامی انتظامات مکمل کیے جائیں گے،  3 فروری سے 4 مارچ تک ڈیلی میٹیشن کمیٹیاں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کی ابتدائی فہرستیں تیار کریں گی۔

5 مارچ کو ابتدائی فہرستیں شائع کی جائیں گی، شہری 6 مارچ سے 25 مارچ تک ڈیلی میٹیشن اتھارٹیز کے سامنے اپنے اعتراضات جمع کرا سکیں گے،  تمام اعتراضات 8 اپریل تک نمٹا دیے جائیں گے۔

شیڈول کے آخری مرحلے میں 20 اپریل کو ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کی حد بندی کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

مقبول خبریں