ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد کا تعلق TTP گنڈاپور گروپ سے ہے پولیس چیک پوسٹ حملے میں بھی ملوث تھا۔
دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد سی ٹی ڈی اور فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک ہوا، ہلاک دہشتگرد سے SMG اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے جب کہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔
علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے، آئی جی خیبرپختونخوا نے سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور آپریشنز مزید تیز کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب ڈی آئی خان میں کوھاٹ نصرت خیل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی مصدق حسین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، اسسٹنٹ سب انسپکٹرمصدق حسین پرکوہاٹ کے علاقہ خادی زئی کے رہائشی تھے، پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکراسپتال منتقل کر دی۔