سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے ٹیکنیکل و تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

تحقیقاتی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ہمراہ گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور کا جائزہ لیا


اسٹاف رپورٹر January 24, 2026

کراچی:

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے ٹیکنیکل و تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

تحقیقاتی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ہمراہ گل پلازہ کے گراونڈ فلور کا جائزہ لیا اور گل پلازہ کی عمارت کے اندرونی حصوں کی صورت حال دیکھی، کمیٹی ارکان نے آتش زدگی کی نظر ہوئے سامان اور دکانوں کا بھی جائزہ لیا۔

دریں اثنا کمانڈر ریسکیو 1122 حمیر واحد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ساری رات سرچ آپریشن جاری رہا لیکن کوئی لاش نہیں ملی، عمارت کے گرنے والے مقام اور بیسمنٹ پر جانا تاحال مشکل ہے۔

کمانڈر ریسکیو 1122 نے کہا کہ سرچ آپریشن مکمل کرنے کے حتمی وقت کا تعین کرنا قبل از وقت ہوگا، عمارت میں اب تک جہاں سرچنگ مکمل کرلی ہے وہاں لاشیں یا اعضاء اب موجود نہیں، سرچنگ کے دوران ملنے والی رقم اور قیمتی اشیاء کو انتظامیہ کے سپرد کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں