غیرت کے نام سدرہ بی بی قتل کیس: مقتولہ کے ملزم بھائی کی بھی ضمانت منظور

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے ملزم کو 20 ۔بیس لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا


ویب ڈیسک March 17, 2026

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں محبت کی شادی اور غیرت کے نام پر سدرہ بی بی قتل کیس میں مقتولہ کے ملزم بھائی ضیاء الرحمان کی بھی ضمانت منظور کرلی گئی۔

عدالت نے ملزم کو 20 ۔بیس لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے ضمانت منظور کی۔

سدرہ بی بی قتل کیس میں 10 میں سے 8 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، مقدمے کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی  کردی گئی جب کہ تمام گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا۔

مقبول خبریں