کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

متوفی نوجوان زین کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سے ہے


ویب ڈیسک April 26, 2026

کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی نوجوان زین کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سے ہے، نوجوان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح منانے کینجھر جھیل آیا تھا۔

کینجھر جھیل میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی، جاں بحق نوجوان کی لاش سول اسپتال مکلی منتقل کی گئی۔

نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد کراچی روانہ کی جائے گی۔