بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے نواز شریف اور شہباز شریف کا فراڈ کیس میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع

کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکہ نے کی


ویب ڈیسک April 28, 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں، نواز شریف اور شہباز شریف نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) میں درج آن لائن فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے رجوع کیا۔

کیس کی سماعت جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں 5 مئی تک منظور کر لیں۔

عدالت نے 20،20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا اور فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

ونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور ضلع بہاولنگر کے رہائشی ہیں۔