پاکستانی عوام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں، عمران خان کی اپیل

ویب ڈیسک  بدھ 20 اگست 2014
پولیس کو  خبر دار کرتا ہوں کہ ہمارے گرفتار لوگوں کو چھوڑ دے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پولیس کو خبر دار کرتا ہوں کہ ہمارے گرفتار لوگوں کو چھوڑ دے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج رات ڈی چوک پر آزدی کا جشن منائیں گے چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر  وفاقی دارالحکومت پہنچ جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کاکہنا تھا کہ آج رات ہم اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر آزادی کا جشن منائیں گے، چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام  تمام رکاوٹیں توڑ کر یہاں پہنچ جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو  خبر دار  کرتا ہوں کہ ہمارے گرفتار لوگوں کو چھوڑ دے ورنہ ہم انھیں اپنے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے پر  سخت سزا دیں گے۔


چند گھنٹے قبل بھی عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ جب نا انصافی قانون بن جائے تو مزاحمت فرض ہو جاتی ہے، گزشتہ روز ہم نے نیا پاکستان بنانے کے لئے بہت بڑا قدم اٹھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔