کراچی:
شہر قائد میں کلفٹن کے علاقے گزری میں کے ایم سی اسپتال کے قریب ایک رہائشی عمارت سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جبار نامی عمارت کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ سے 17 سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت میر عالم ولد عبید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل نوعیت پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد واضح ہوگی، جبکہ اہل علاقہ سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔