راولپنڈی: کزن کی گھر میں لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو بھی بنالی

ملزم نے نازیبا ویڈیو وائرل کردی، بلیک میل کرکے دھمکیاں بھی دیتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک June 18, 2026

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں کزن کی گھر میں گھس کر کزن سے مبینہ زیادتی کی، ملزم نے نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور بلیک میل کرکے دھمکیاں بھی دیتا رہا ویڈیو بھی وائرل کردی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ والد کے ساتھ ہی رہتی ہوں والد کام پر اور والدہ گاؤں میں فوتگی پر گئی ہوئی تھیں جبکہ دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔

تایا کا گھر ہمارے گھر کے ساتھ جڑا ہوا ہے، تایا کا بیٹا گلریز شبیر دیوار پھلانگ کر زبردستی گھر میں آگیا جس نے مجھے دبوچ لیا اور چاقو سے مارنے کی دھمکیاں دیکر خاموش رہنے کو کہا اور مجھے برہنہ کرکے اپنے موبائل فون سے نازیبا وڈیوز بنائیں اور زبردستی زیادتی کی۔

بعد میں دھمکیاں دیں کہ گھر والوں کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گا، عزت و ڈر کی وجہ سے خاموش رہی، کچھ دن بعد نامعلوم فون نمبر سے ون ٹائم ویو کے ساتھ وہی ویڈیو مجھےموصول ہوئی۔

ویڈیو کو بھائی کے موبائل فون کے زریعے محفوظ کرلیا، گلریز شبیر نے زبردستی گھر داخل ہوکر نازیبا ویڈیو بناکے اور مجھے زیادتی کا نشانہ کر سخت زیادتی کی، مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارھے ہیں۔