کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23ڈالر کی کمی سے 4ہزار 305ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کی کمی سے 4لاکھ 52ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2070روپے گھٹ کر 3لاکھ 87 ہزار 615روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے کی کمی سے 7ہزار 359 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 123روپے کی کمی سے 6ہزار 268روپے کی سطح پر آگئی۔