راولپنڈی؛ ٹرین کی زد میں آکر 30 سالہ شخص جاں بحق

واقعہ چکلالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا


ویب ڈیسک June 22, 2026

راولپنڈی:

چکلالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، تاہم عبدالشكور ولد محمد یعقوب نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔

حادثے میں جاں بحق شخص کا تعلق راولپنڈی سے تھا، ریسکیو عملے نے لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔