وفاقی حکومت کا عاشورہ کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان

کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا


ویب ڈیسک June 22, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔

قبل ازیں، وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے تاہم موبائل سنگلز بحال رہیں گے۔