مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہری کا پاکستان کی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستانی عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا


ویب ڈیسک June 23, 2026

لال چوک سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی عسکری قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا، جس پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہری نے اپنے بیان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ تنظیم بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لیے سرگرم عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

مبصرین کے مطابق یہ بیان خطے میں امن و استحکام اور مختلف سیاسی و سماجی گروہوں کے کردار سے متعلق جاری بحث کا حصہ ہے۔