سوات؛ تیز رفتار فلائنگ کوچ فٹ پاتھ پر بیٹھے مزدوروں پر چڑھ دوڑی، دو جاں بحق

مزدوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک June 23, 2026

سوات:

چار باغ کے علاقے میں تیز رفتار فلائنگ کوچ نے فٹ پاتھ پر بیٹھے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

مزدوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق مزدروں کی شناخت بلال اور ابراھیم کے نام سے ہوئی ہے۔