پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد پر شان دار فضائی استقبال کیا، جس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں خصوصی اسکواڈ نے سلامی دی اور جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 طیاروں کی 6 جہازوں پر مشتمل فارمیشن نے ایرانی صدر کا فضائی استقبال کیا۔
فضائی فارمیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان اور عوام کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، ایران کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی خوب صورت عکاسی ہے۔
پاکستان فضائیہ کی جانب سے اعلیٰ مہمان کے اعزاز میں روایتی فضائی اسکواڈ نے فضائی استقبال کیا اور ایرانی صدر کا یہ دورہ دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ ہے۔
جے ایف-17 اور ایف-16 طیارے پاکستان فضائیہ کی جدید صلاحیتوں کی علامت ہے۔
ایرانی صدر کا فضائی استقبال پاکستان کا اعلیٰ شخصیات کے استقبال کی شان دار روایات کا تسلسل ہے اور خطے میں امن، دوستی اور تعاون کے فروغ کا پیغام بھی ہے۔