صدر ٹرمپ کی مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں؟ شاید مجھ پر ان کا دل آگیا، میئر لندن

میئر صادق خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ میرے لیے صدر ٹرمپ کے سر میں اتنی جگہ کیوں ہے


ویب ڈیسک June 26, 2026

لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ سمجھ یہ بھی آنہیں آتی کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ شاید امریکی صدر کا مجھ پر دل آگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر لندن کے میئر صادق خان ن کا رد عمل سامنے آگیا۔

اپنے ایک بیان میں میئر صادق خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ میرے لیے صدر ٹرمپ کے سر میں اتنی جگہ کیوں ہے؟

میئرلندن صادق نے کہا مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ شاید امریکی صدر کا مجھ پر دل آگیا ہے۔

میئر صادق خان نے کہا شاید وجہ یہ ہے کہ میں ترقی پسند، کثیرالثقافتی، آزاد خیال اور کامیاب شہر کا میئر ہوں۔ صادق خان نے کہا گزشتہ ہفتہ بہترین شہر کا انعام 'لی کوان یو' جیتا شاید یہ ٹرمپ کو ناگوار گزرا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اور سر صادق خان کے درمیان اختلافات 2015 سے جاری ہیں، صدر ٹرمپ نے صادق خان کو برا آدمی اور برطانیہ کا خوفناک نمائندہ قرار دیا تھا، ٹرمپ نے کہا تھاکوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتا لیکن لندن کا میئر انتہائی نااہل ہے۔