پنجاب حکومت کے محرم الحرام انتظامات پر عزاداروں کا اظہارِ اطمینان

محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو صوبے بھر کے متعدد عزاداروں نے سراہا ہے


ویب ڈیسک June 26, 2026

محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو صوبے بھر کے متعدد عزاداروں نے سراہا ہے۔ مختلف شہروں سے سامنے آنے والے ویڈیو پیغامات اور تاثرات میں عزاداروں نے جلوسوں اور مجالس کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عزاداروں کے مطابق جلوسوں کے راستوں پر صفائی، پانی کی سبیلوں، سائے، میڈیکل سہولیات اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے۔ کئی شرکاء نے یہ بھی کہا کہ جلوسوں کے روٹس سے لٹکتی بجلی کی تاریں ہٹائی گئیں اور متعلقہ افسران خود انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔

بعض عزاداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ انتظامات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر رہے۔ کچھ افراد نے آئندہ انتخابات میں بھی ان کی حمایت کا اظہار کیا، جبکہ دیگر نے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھی دیں۔