دیر بالا؛ سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق

علاقے کی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا


ویب ڈیسک June 26, 2026

پشاور:

پشاور سے ڈوگدرہ آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑی بدرکنی کے مقام پر  گہری کھائی میں گر جانے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق علاقے کی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔