فیفا ورلڈکپ 2026 میں اسپین نے یوروگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
یوروگوئے کو شکست کے بعد اسپین نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، گروپ ایچ میں اسپین 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کیپ وردے3 پوائنٹس کےساتھ دوسرے ، یوروگوئے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ سعودی عرب کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر رہی۔
اس گروپ میں سے اسپین اور کیپ وردے نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔