مودی کی دیگر مذاہب کیلئے بڑھتی ہوئی نفرت؛ مغربی بنگال میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن

مودی شناختی کاغذات پھاڑ کر مسلمانوں کو بندوق کے زور پر بھارت سے باہر نکال رہا ہے


ویب ڈیسک June 28, 2026
فوٹو: فائل

بھارت کی دوسری بڑی مسلم آبادی والی ریاست مغربی بنگال میں بھی انتہا پسند بی جے پی کا راج چلنے لگا ہے۔

مودی حکومت بنگالی مسلمانوں کو بغیر جرم کے زبردستی ملک سے باہر نکالنے کیلئے بدترین پالیسیوں پر اتر آئی۔

امریکی تحقیقاتی ادارہ ہیومن رائٹس ریسرچ سینٹر کے مطابق مودی کی ڈیٹیکٹ ڈیلیٹ ڈیپورٹ پالیسی کے نام پر بنگالی مسلمانوں کو بغیر تصدیق کے سرحد پار بھیجا جا رہا ہے۔


 
انسانی حقوق کے وکیل امان ودود کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت دستاویزات کی معمولی غلطی پر شہریوں کو غیر ملکی بتا کر انہیں زبردستی ملک سے نکال دیتی ہے۔ مودی حکومت پرانے جنگل کے قانون کا غلط استعمال کر کے 50 ہزار مسلمانوں کو ان کے گھروں سے نکال رہی ہے۔

مودی شناختی کاغذات پھاڑ کر مسلمانوں کو بندوق کے زور پر بھارت سے باہر نکال رہا ہے، بی جے پی نے مغربی بنگال میں بغیر نوٹس ہزاروں مسلمانوں کے گھروں کو گرا کر زندگی مشکل بنا دی ہے۔

جنوبی ایشیا امور کی محقق ارجنا چٹرجی کے مطابق مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف نفرت بھری تقریروں سے ان کے خلاف جارحانہ ماحول بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بنگال سوویندو ادھیکاری کے مسلمانوں کیخلاف سماجی بائیکاٹ اور اشتعال انگیز بیانات بھارتی قیادت کا پردہ چاک کر چکی ہے۔