اسلام آباد:
تھانہ نون کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نون کے علاقے آئی 14 سروس روڈ پر گشت کے دوران ایگل اسکواڈ پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل صالح محمد زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے دائیں پاؤں پر گولی لگی ہے۔
پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، موقع سے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔