اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3، گہرائی 174 کلو میٹر اور مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
خیبرپختونخوا میں پشاور کے علاوہ مردان اور بونیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔