کراچی میں ریس لگاتی بس کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، خاتون جاں بحق

حادثے میں 35 سالہ دانش نامی شخص زخمی ہوا


منور خان July 03, 2026
فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد فلائی اوور انکوائری آفس کے قریب ریس لگاتی منی بسوں نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون کی جان لے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد فلائی اوور انکوائری آفس کے قریب ریس لگاتی دو بسوں میں سے ایک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر کچل دیا۔

حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوئی جس کی شناخت چالیس سالہ شفق کے نام سے ہوئی جبکہ 35 سالہ دانش نامی شہری زخمی ہوا۔ 

حادثے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

 اس حوالے سے ایس ایچ او گلبہار راؤ اسلم نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ 2 منی بسوں کے ڈرائیور ریس لگاتے ہوئے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد زد میں آگئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔