ٹیلر سوئفٹ کو ناپسند کرنے والے ٹرمپ نے شادی پر کیا پیغام دیا؟

امریکی صدارتی آفس وائٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پیغام کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی گئی


ویب ڈیسک July 04, 2026


امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی شادی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مشہور علاقے میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا پیغام چلا۔

اس سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دونوں شخصیات نے جمعے کی شام شادی کی۔

اس کے بعد امریکی صدارتی آفس وائٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی۔

https://x.com/WhiteHouse/status/2073196166540329407?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2073196166540329407%7Ctwgr%5Edbde2e956cbce1d9a957ece809f7180e438c2f02%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1596500

یہ تصویر دراصل میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر نشر ہونے والے شادی کے پیغام کی ترمیم شدہ تصویر تھی جس میں صرف الفاظ تبدیل کیے گئے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے شادی کرنے کے الفاظ کو تبدیل کر کے لکھا گیا تھا کہ ’ٹرمپ آپ کا صدر ہے‘۔

واضح رہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ  پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ مجھے ناپسند ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024ء کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حریف کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔