وفاقی وزیر داخلہ کا وزیر داخلہ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ، قافلے پر حملے کی مذمت

محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ محفوظ رہے


ویب ڈیسک August 16, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ضیاء لانگو کے قافلے پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔

محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ محفوظ رہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اور پولیس نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، وفاقی حکومت بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ضیاء لانگو نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، امن دشمنوں کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنائیں گے۔