حکومت کی مؤثر معاشی حکمتِ عملی، قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی میں تاریخی کامیابی

پاکستان اب تک تقریباً 5,920 ارب روپے  کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کر چکا ہے، مشیر خزانہ


ویب ڈیسک August 30, 2026
فوٹو: فائل

مؤثر مالیاتی پالیسیوں کے باعث پاکستان مالی نظم و ضبط کے ذریعے اقتصادی استحکام کی نئی مثال قائم کر رہا ہے۔

پاکستان کی قبل از وقت قرض ادائیگیوں کا مجموعی حجم 6000 ارب روپے کے قریب پہنچ گیا، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اب تک تقریباً 5,920 ارب روپے  کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کر چکا ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے قبل ازوقت قرض ادائیگی میں اگست 2025 میں کی جانے والی 1,133 ارب روپے کی ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، مالی سال 2025/26 میں اب تک مجموعی طور پر2,900 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا گیا ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026/27 میں اب تک مزید 1,200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا جاچکا ہے، قبل ازوقت ادائیگیوں سے قرض کی مجموعی رقم میں کمی آئے گی اور آئندہ برسوں میں بڑی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آئے گی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قرض مینجمنٹ اب روایتی ادائیگیوں سے آگے بڑھ کر سرکاری مالی پوزیشن مضبوط بنانے کی سمت گامزن ہے۔