اسلام آباد: نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

تھانہ مارگلہ کی حدود سیکٹر ایف ایٹ تھری میں چوری کی واردات میں ملوث 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا


ویب ڈیسک October 13, 2026

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ مارگلہ کی حدود سیکٹر ایف ایٹ تھری میں چوری کی واردات میں ملوث 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 07 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال، قیمتی اشیاء اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ تھانہ مارگلہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کیا، شہریوں کو قیمتی اثاثوں اور اشیاء سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔