کراچی:
شہر قائد میں ڈاکس کے علاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
ایدھی کے رضا کاروں نے مقتول کی لاش اور زخمی بیٹے کو سول اسپتال پہنچایا جہاں مقتول کی شناخت 63 سالہ محمد حسین کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی بیٹے 23 سالہ محمد یاسین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او ڈاکس وقار قیصر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس زخمی نوجوان کا بیان قلمبند کر رہی ہے جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تاہم پولیس علاقے سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔