گلشن معمارکے علاقے جنجال گوٹھ میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمارتھانے کے علاقے جنجال گوٹھ میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم کوشدید زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ ساتھی ملزم موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
شدید زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا، ہلاک ملزم کی شناخت شمس عرف شلح ولد راجہ خان کے نام سے کی گئی اوراس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل،فون نقدی اور زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ہلاک ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، ہلاک ملزم کے خلاف درج مقدمات میں پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل، ڈکیتی، روبری، ہاؤس روبری اور اسلحہ جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات شامل ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے مطلوب ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارہونے کے دوران دم توڑگیا جبکہ ساتھی فرارہوگیا تھا، ہلاک ملزم کے فرارساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔