پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کو ملکی معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تاریخ ساز ایونٹ ہے.
فورم میں دنیا بھر سے معدنیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور ملٹی نیشنل کمپنیاں شرکت کریں گی.
وفاقی وزیر علی پرویز ملک کے مطابق پاکستان بے پناہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے، جو سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں.
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل سے مؤثر استفادہ پاکستان میں صنعتی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے.