سری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیا

انہوں نے کہا کہ ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے


ویب ڈیسک November 12, 2026

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر ثاقب خان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ ڈیبیو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ثاقب خان نے کہا کہ میں تہجد پڑھ کر آیا تھا اور اللہ تعالیٰ سے وکٹیں حاصل کرنے کی دعا کی تھی جس کے نتیجے میں کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے  پسندیدہ فاسٹ بولرز میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

ثاقب خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے میں تاخیر ہوئی ہے لیکن  ’’دیر آید، درست آید‘‘۔

واضح رہے کہ ثاقب خان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 130 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے، اس سے قبل محمد زاہد، محمد نذیر اور ابرار احمد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔