اسلام آباد:
حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 4.3 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا.
جاپانی گرانٹ آئندہ سال کی انسداد پولیو مہم کے لئے ویکسین خریداری پر خرچ ہوگی، رقم سے 2027 کی انسداد پولیومہم کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ویکسین خوراکیں خریدی جائیں گی۔
حکام کے مطابق حکومت جاپان 1996 سے پاکستان کی انسداد پولیو کوششوں میں دیرینہ شراکت دار ہے، جاپانی رقم پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوگی، انسداد پولیو ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک منزل کے مزید قریب لے جائے گی۔
پاکستان دنیا کے ان 2 ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی وائلڈ پولیو وائرس کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ملک میں گزشتہ برسوں کے دوران پولیو کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔