اورنگی ٹاؤن میں گھر میں گھس کر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

مقتول کی شناخت52 سالہ ابراہیم ولد فتح خان کے نام سے کی گئی


ویب ڈیسک November 13, 2026

اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرکالونی گھر میں گھس پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا.

تفصیلات کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی. پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا. بعدازاں مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جہاں مقتول کی شناخت52 سالہ ابراہیم ولد فتح خان کے نام سے کی گئی.

ایس ایچ او پیرآباد وسیم انیس کے مطابق مقتول ابراہیم کو نامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کرسوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے. مقتول کا بیٹا بچیوں کواسکول چھوڑنے گیا. اسی دوران ملزمان گھرمیں داخل ہوئے. مقتول ابراہیم گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا .

مقتول ابراہیم کا اپنے سوتیلے بھائیوں سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا. 2019 میں مقتول کا ایک سوتیلا بھائی بھی قتل ہوا تھا،سوتیلے بھائی کے قتل میں مقتول گرفتار بھی ہوا تھا.

فائرنگ کا واقعہ جائیداد کا تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، پولیس کوجائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لیکرواقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے.