پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، وفاقی وزیر مصدق ملک نئی دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی آمد پر پاکستان کے ناظم الامور نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا


ویب ڈیسک November 20, 2026

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک شنگھائی تعاون تنظیم کے سیویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

نئی دہلی آمد پر پاکستان کے ناظم الامور نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

سیویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کے دوران ایس سی او کے رکن ممالک کے مشترکہ تہذیبی ورثے، تاریخی روابط اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستانی وفد کی اس شرکت کا بنیادی مقصد خطے کے مشترکہ تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا اور رکن ممالک کے مابین ثقافتی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔