روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائل داغ دیے، 8 افراد ہلاک

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے 9 علاقوں کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک November 20, 2026

روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کرتے ہوئے 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائل داغ دیے، حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی حملوں میں 27 بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے 9 علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آسٹریا اور نیدرلینڈز کے سفارت خانے بھی متاثر ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے روس پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو ان حملوں کا جواب دینا ہوگا۔