طلاق کے کاغذات پر دستخط سے قبل شوہر کی آخری درخواست، بیوی دوڑ کر گلے لگ گئی

شوہر نے مبینہ طور پر بیوی سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں اور ان کے رشتے کو ایک اور موقع دیں۔


ویب ڈیسک November 21, 2026

طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے سے چند لمحے قبل شوہر کی جذباتی درخواست پر خاتون کے فیصلے میں اچانک تبدیلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے والی تھیں کہ شوہر نے انہیں آخری بار رشتہ بچانے کی درخواست کی۔

شوہر نے مبینہ طور پر بیوی سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں اور ان کے رشتے کو ایک اور موقع دیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس درخواست کے بعد خاتون کچھ لمحوں کے لیے رکیں اور پھر اچانک پلٹ کر شوہر کی جانب دوڑیں اور انہیں گلے لگا لیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے، بعض نے اس لمحے کو محبت کی جیت قرار دیا جبکہ دیگر نے ازدواجی تعلقات کی پیچیدگیوں پر تبصرے کیے۔