’نظر اوجھل پہاڑ اوجھل‘۔ یہ محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ لیکن بعض اوقات ہمیں بالکل سامنے کی چیزیں بھی نظر نہیں آتیں۔
کچھ ایسا ہی اس تصویر کے ساتھ ہے۔ اس تصویر میں ایک ریگنے والا جاندار موجود ہے، لیکن صرف تیز نظروں والے ہی اسے دیکھ سکتے ہیں۔

کیا آپ کو تصویر میں جاندار نظر آرہا ہے؟ کیا آپ اس کا نام اور جگہ بتاسکتے ہیں؟
وقت لیجئے اور اچھی طرح دیکھیے۔ آپ یقیناً اسے تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
لیکن اگر پھر بھی آپ ناکام رہتے ہیں تو ہم آپ کی مدد کردیتے ہیں۔
سب سے پہلے تو ہم آپ کو یہ بتادیں کہ وہ جاندار ایک چھپکلی ہے۔ یہ نام جاننے کے بعد شاید آپ تصویر میں وہ جگہ تلاش کرسکیں جہاں چھپکلی موجود ہے۔
تھوڑا وقت مزید لیجئے اور اب نام جاننے کے بعد چھپکلی کو تلاش کرنے کی کوشش کیجئے۔
اگر آپ ناکام رہتے ہیں تو ہم کہیں گے کہ چھپکلی تصویر میں ہماری آنکھوں کے بالکل سامنے تھی لیکن ہم اسے دیکھ نہیں پائے۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
لیجئے آپ کی مدد کردیتے ہیں اور تصویر میں نشان لگا کر بتاتے ہیں کہ تصویر میں چھپکلی کہاں ہے۔
۔

سچ سچ بتایئے آپ میں سے کتنے لوگ چھپکلی تلاش کرپائے تھے؟