کراچی:
تین ہٹی بغدادی مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی، خاتون کی شناخت 38 سالہ نائلہ زوجہ وحید کے نام سے کی گئی۔
جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلقہ کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔