کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، آج کم سے کم پارہ کیا رہا؟

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں خُنک رہنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک November 23, 2026
نومبر کے وسط سے شہر قائد کا موسم خنک اور قدرے سرد ہونا شروع ہو جائیگا، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو : فائل

کراچی:

کراچی میں ہواؤں کی تبدیلی کے باعث موسم سرد ہونے سے درجہ حرارت میں بھی کمی آنے لگی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں خُنک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 45 فیصد رہنے کا امکان ہے، آج 5 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔