پشاور:
ضلع تورغر میں مسافر ڈاٹسن گاڑی سیری گیگانی کنڈو کے مقام پر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی سڑک سے تین موڑ نیچے گرنے سے حادثے کا شکار ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 تورغر کی ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے جن میں تین مرد، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا سمیع اللہ زرین بھی شامل ہیں۔
زخمیوں و بی ایچ یو منتقل کیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن میں تین ایمبولینسز اور 10 ریسکیور نے حصہ لیا۔