دوحہ: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکن ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 2 وکٹیں گنوا کر 42ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔
318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے نے سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ نشان مدھوشکا نے 58 رنز بنائے، جبکہ کپتان پوون رتنا نائیکے 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شہباز احمد نے ناقابلِ شکست 54 رنز بنائے۔ سری لنکن کپتان تلک ورما نے 53 اور وائیبھو سوریاونشی نے 40 رنز اسکور کیے۔ کمار کشاگرا 21 اور تنوش کوتیان 28 رنز بناسکے۔
سری لنکا کے رویندو فرنینڈو، جنیتھ لیاناگے اور نیپن دھننجیا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بھارتی بولر گروکا سنکیتھ اور لہیرو سمارا کون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
فائنل میں سری لنکا اے کا مقابلہ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔