لاہور:
جماعت اسلامی نے 29 نومبر کو لاہور میں ہونے والا جلسہ ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ اب 6 دسمبر کو ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ بابا گرو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے شریک سکھ یاتریوں کی مینار پاکستان آمد اور سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر 29 نومبر کو ہونے والا جلسہ ایک ہفتہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔