پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ اسلام آباد کے باہر موجود ہوں، مولانا فضل الرحمان کے گھر کو جس طرح سیل کیا گیا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کی فیملی کو جس انداز میں گھر سے نکالا گیا یہ طریقہ نامناسب ہے، گھروں میں موجود ماوں،بہنوں کو اسطرح نکالا قابل مزمت ہے، ہم۔مولانا فضل الرحمان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مجھے چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا کے گھر کے باہربھجوایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے میں مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر پہنچوں ، وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں، مولانا پارٹی کے سربراہ ہیں، ہم۔ملک میں استحکام کی ضرورت ہے، اس وقت کسان،غریب طبقے کا مسئلہ ہے,روزگار کا مسئلہ سب سے اہم ہے اس پر توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جنوبی پنجاب لے دورے پر ہیں آج یا کل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔